ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:51 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:14 AM IST

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سینیئر عہدیداروں کے ساتھ نوویل کورونا وائرس (کوویڈ-19) کے لئے کئے گئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن
ڈاکٹر ہرش وردھن

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں اپنی وزارت کے سینیئر عہدیداروں کے ساتھ نوویل کورونا وائرس (کوویڈ-19) کے پھیلنے سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مرکزی وزیر صحت کو مطلع کیا گیا ہے کہ مرکز کی سطح پر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل سے کئی احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس وبا کی جانچ اور نگرانی سے متعلق معلومات کو پوری طرح درست طور پر اور بر وقت ویب پورٹل پر اپ لوڈ کریں، جو قومی سطح پر بر وقت اس مرض سے متاثرہ افراد کی نگرانی کے لئے خصوصی طور پر تیا ر گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بتایا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کی نگرانی کے لئے خصوصی نگراں ویب پورٹل کو استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اطلاع دی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حاصل سے بچنے کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعے جاری کردہ پروٹوکول اور رہنما خطوط پر عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وافر مقدار میں ذاتی تحفظ کے سازو سامان اور ماسک وغیرہ خریدے گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.