مقامی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم نے سڑک سے روڑی ہٹا کر لاش کو نکالا۔ دونوں لاشیں ٹرک کی زد میں آنے سے بالکل کچل سی گئیں ہیں۔
ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے یہ دونوں اس وقت پیدل جا رہے تھے جب ان کے اوپر کئی ٹن بھرا گٹی روڑی کا ڈمپر پلٹ گیا۔
ہائی وے ہونے کی وجہ سے یہاں ٹریفک کا بہت دباؤ رہتا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد جے سی بی سے روڑی کو ہٹایا گیا۔
لوگوں نے اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک اور ڈمپر والے بلا خوف خطر ہر قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گنجائش سے زیادہ مٹی اور روڑی لوڈ کرکے ان سڑکوں پر دن دناتے پھرتے ہیں جو حادثہ کا باعث بنتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ جب کوئی حادثہ پیش آتا ہے اس کے بعد انتظامیہ جاگتی ہے اور قانون پر عمل کی بات شروع کر دیتی ہے،لیکن دو دن کے بعد پھر حالات اپنے معمول پر آجاتے ہیں۔