ETV Bharat / bharat

'پاکستان غیرقانونی طور پر زیر قبضہ علاقوں کو خالی کرے' - یو این جی اے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 75 ویں اجلاس میں بھارت نے مسئلہ کشمیر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی مندوب میجیتو وینٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ جموں و کشمیر کے علاقوں میں نافذ کردہ قوانین بھارت کے اندرونی معاملات ہیں'۔ انھوں نے زور دے کر کہا ہے کہ 'پاکستان غیرقانونی طور پر زیر قبضہ علاقوں کو خالی کرے'۔

unga75: india directs pakistan to vacate areas illegally occupied in kashmir
میجیتو وینٹو
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 9:50 AM IST

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 75 ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی مندوب نے واک آؤٹ کیا۔

بھارتی مندوب میجیتو وینٹو نے عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت کا مؤقف پیش کیا۔ انھوں نے سخت الفاظ میں اس کا دوٹوک جواب دیا ہے۔

ویڈیو

میجیتو وینٹو نے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ جموں و کشمیر کے علاقوں میں نافذ کردہ قوانین بھارت کے اندرونی معاملات ہیں'۔

اس سے قبل عمران خان نے بیان دیا کہ 'پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پرامن حل طلب کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھارت کو لازمی طور پر پانچ اگست 2019 کو نافذ کردہ اقدامات کو ختم کرنا چاہئے'۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 'بھارت جموں و کشمیر میں اپنے فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کریں'۔

خان کی تقریر کے بعد اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ ٹی ایس تریمورتی نے ٹویٹ کیا کہ 'پاکستان کو کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلات کرنے کے بجائے اپنی اقلیتوں کی فلاح پر زور دینا ہوگا'۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں مختلف ممالک اپنے خلاف کسی بھی دوسرے ملک کے بیانات کا جواب دینے کے حق کا استعمال کرسکتے ہیں۔

جمعہ کو پاکستان کے وزیر اعظم کی طرف سے بھارت مخالف بیان کے بعد بھارتی مندوب میجیتو وینٹو نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 75 ویں یو این جی اے اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی طرف سے ظاہر کیے گئے رد عمل کے بعد بھارت نے پہلے ہی جواب دے دیا تھا۔

بھارتی مندوب میجیتو وینٹو نے کہا ہے کہ 'پاکستان کو اپنی اقلیتوں سمیت اپنی آبادی کو درپیش مسائل کی طرف اپنی توجہ مبذول کرنا چاہیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'پاکستان اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ جسے روکنا بے حد ضروری ہے'۔

میجیتو وینٹو نے آخر میں کہا ہے کہ ' پاکستان غیرقانونی طور پر زیر قبضہ علاقوں کو خالی کرے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.