اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) عالمی سطح پر متعدد امور انجام دیتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے اور ملکوں کے درمیان تعاون و بہتر تعلقات کے سلسلے میں درمیانی کڑی کا کام انجام دیتی ہے۔
یو این جی اے نے وبائی مرض کووڈ۔19 کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو تیز تر کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے قرار داد منظور کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنی قرار داد 74/270 میں کہا ہے کہ' 193 ارکان ممالک نوٹ کریں کہ بڑی تشویش کے ساتھ انسانی صحت، اس کی حفاظت اور کوویڈ 19 کے نتیجے میں ہونے والا خطرہ انسانی فلاح و بہبود کے لیے نقصان دہ ہے، جیسا کہ سنہوا نے رپورٹ کیا ہے'۔
اس کا کہنا ہے کہ یو این جی اے اس وبائی بیماری کے غیر معمولی اثرات کو تسلیم کرتا ہے، اس مرض کی وجہ سے مختلف سماج اور معیشتوں کے ساتھ ساتھ عالمی سفر اور تجارت میں بھی شدید رکاوٹ پیدا ہوئی ہے اور لوگوں کی روزی روٹی پر تباہ کن اثرات پڑ رہے ہیں۔
اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 'وائرس کو شکست دینے کے لئے اتحاد ، یکجہتی اور تجدید شدہ کثیرالجہتی تعاون پر مبنی ایک عالمی ردعمل کی ضرورت ہے'۔
قرار داد میں معلومات، سائنسی علم اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے اور عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ تجویز کردہ متعلقہ رہنما خطوط پر عمل کرنے کے بھی ترغیب دلائی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وبائی بیماری کو ممکن حد تک کم کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں تمام ممالک کو بین الاقوامی تعاون کی بھی بات کہی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 1،066،706 کو عبور کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 56،767 ہے۔