ریاست بہار کے کیمور ضلع میں حکومت بہار کی جانب سے بناٸ گٸ انسانی زنجیر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوۓ ۔
انسانی زنجیر میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے نکل کر شامل ہوۓ۔
سیاسی رہنما، عوامی نماٸندہ، طلبا، ۔سرکاری ملازمین اور میڈیا کے لوگوں نے بھی اس منصوبہ میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ساتھ دیا۔
کیمور ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری، ایس پی دلنواز بھبھوا نے بھی ایکتا چوک پر اس مہم میں شامل ہوۓ۔ ساتھ ضلع لیول کے افسران نے بھی شرکت کی۔
بتادیں کہ ریاست کے وزیر آعلی نتیش کمار نے ریاست میں چلائی جارہی بڑی اسکیم جل جیون ہریالی کو پوری طرح نافذ کرنے اور ساتھ میں سماجی براٸیوں کے خلاف 19 جنوری 2020 کو انسانی زنجیر بنا کر عوام کو بیدار کرنے کا اعلان کیا۔
کیمور سمیت پورے ریاست کے ضلع مجسٹریٹ کو حکم صادر کیا تھا۔ اس حکم نامہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے مکمل تیاری کی اور ایک بڑے رقم کا بھی خرچ کیا۔
مزید پڑھیں : بھیونڈی: سی اے اے مخالف احتجاج میں خواتین اور بچوں کا جوش قابل دید
صبح 11:30 سے 12:00 بجے تک دس اہم شاہراہوں پر انسانی زنجیر بنائی گٸ۔ جس میں خاص طور پر بھبھوا، موہنیاں سمیت یہ انسانی زنجیر ریاست کے دیگر ضلع روہتاس اور بکسر کے سرحد تک بھی جاری رہی۔