ETV Bharat / bharat

'ایران روسی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے' - كوسٹیٹين كوساچیووف

روس نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں ضبط ٹینکر پر سوار روسی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔

روس کے ایوان بالا کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین كوسٹیٹين كوساچیووف
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 3:19 PM IST

روس کے ایوان بالا کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین كوسٹیٹين كوساچیووف نے کہا ہے کہ روس کو اس بات کا یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں ضبط ٹینکر پر سوار روسی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے۔

خیال رہے کہ 'سٹینا امپیرو' ٹینکر کے آپریٹر کے مطابق ٹینکر پر تین روسی شہری سوار ہیں، ایران کی طرف سے ضبط کیے گئے ٹینکر سے متعلق کمپنی نے ایران میں روسی سفارت خانے کو اس سلسلے میں اطلاع دی ہے۔

كوساچیو وف نے ہفتہ کو کہا 'ہمیں ایران کے ساتھ موجودہ مؤثر مواصلاتی ذرائع کی مدد سے جلد سے جلد اس معلومات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے کہاکہ 'اگر اس کی معلومات کی تصدیق ہوجاتی ہے تو روس کو اس بات کا یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایران ہمارے شہریوں کے حقوق کا احترام کرے، اور ہمارے ان شہریوں کو مغربی ممالک اور ایران کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی میں یرغمال نہیں بنایا جانا چاہئے'۔

قابل غور ہے کہ برطانیہ کے سکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ نے جمعہ کو کہا کہ ایران کی سکیورٹی فورسز نے آبنائے ہرمز میں لائبیریا اور برطانیہ کے ایک ایک ٹینکروں پر قبضہ کرلیا ہے۔

قبضے کے بعد لائبیریا کے ٹینکر کے مالک نے کہا ہے کہ مسلح اہلکار ٹینکر پر سوار ہوئے تھے، لیکن بعد میں اسے اپنے سفر کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.