ETV Bharat / bharat

برطانیہ میں کھیلوں کو شروع کرنے کی اجازت

author img

By

Published : May 31, 2020, 9:30 AM IST

برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاون کے بعد یکم جون سے تمام کھیلوں کو شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

uk government allows sport to return from June one
برطانیہ میں یکم جون سے کھیلوں کی اجازت

برطانیہ کی حکومت نے برطانیہ بھر میں کھیلوں کو اجازت دے دی ہے۔ یہ کھیل سخت ہدایات کے ساتھ کھیلے جائیں گے، اس دوران شائقین کی تعداد پر پابندی برقرار رہے گی۔

  • کھیلوں کے درمیان بھی جسمانی دوری ضروری:

برطانیہ کی حکومت نے کھیلوں کے دوران سماجی دوری اور جسمانی دوری کو اختیار کرنے کی بھی سخت ہدایات دی ہیں۔

اس طرح کا اقدام خاص طور پر منافع بخش انگلش کرکٹ اور فٹ بال مقابلوں کو فروغ دینے کے مترادف ہے جو اگلے دو مہینوں کے اندر مکمل طور پر شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

  • انتظار ختم:

برطانوی ثقافت کے سکریٹری اولیور ڈاؤڈن نے ڈیجیٹل، ثقافت، میڈیا اور اسپورٹ (ڈی سی ایم ایس) کی طرف سے شائع کردہ ایک دستاویز میں کہا ہے کہ 'انتظار ختم ہو گیا ہے۔ براہ راست برطانوی کھیل جلد ہی محفوظ اور احتیاط سے کھیلنے کے لیے شروع کیے جائیں گے'۔

اس کے مطابق 'یہ رہنمائی کھیلوں کے مقابلے کو دوبارہ شروع کرنے کا ایک محفوظ فریم ورک مہیا کرتی ہے۔ اب انفرادی کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ ان پروٹوکول کو کس طرح پورا کرسکیں اور فیصلہ کریں کہ ان کے لئے دوبارہ شروع کرنا کب صحیح ہے'۔

پریمیر لیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔

  • حکومت کے اعلان کا خیرمقدم:

لیگ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'پریمیر لیگ آج حکومت کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے'۔

پریمیر لیگ سمیت تمام بڑے کھیل ڈی سی ایم ایس کے ساتھ اسٹیج تھری پروٹوکول تیار کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ، یہ اعلان کیا گیا تھا کہ انگلش پریمیر لیگ کا سیزن 17 جون کو دوبارہ شروع ہوگا۔ جس میں آسٹن ولا شیفیلڈ یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی کے ساتھ کھیلے گیے۔

چاروں ٹیموں کے پاس ایک کھیل ہے اور لیگ بند ہونے پر یہ دونوں فکسچر کھیلے جانے تھے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے جمعہ کے روز ٹریننگ کیمپ میں واپس آنے والے کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.