ETV Bharat / bharat

اترا کھنڈ ایمس کا دوسرا کانووکیشن، طلبا میں تقسیم اسناد - aiims certificate distribution in aiims dehraddon

اتراکھنڈ ایمس کا دوسرا کانووکیشن اختتام پذیر ہوا، کانووشکیشن مرکزی وزیر داخلہ نے شرکت کی اور طلبا وطالبات کے درمیان اسناد تقسیم کیے۔

اترا کھنڈ ایمس کا دوسرا کانووکیشن، طلبا میں تقسیم اسناد

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 7:31 PM IST

آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتراکھنڈ کے رشیکیش میں ایمس کے دوسرے کانووکیشن میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے پی ایچ ڈی، پی جی، ایم بی بی ایس، بی ایس سی نرسنگ، ایم ایس سی نرسنگ طلباء کو ڈگریاں اور تمغوں سے نوازا ۔

اترا کھنڈ ایمس کا دوسرا کانووکیشن، طلبا میں تقسیم اسناد

مجموعی طور پر 252 طلباء کو ڈگری اور 132 طلباء کو تعریفی اعزاز سے نوازا گیا، کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ ملک میں نئے 22 مزید ایمس کھولے جانے ہیں اور مرکزی حکومت کا منصوبہ ہے کہ ہر ریاست میں ایک ایک ایمس کا قیام عمل میں آئے۔

وزیر داخلہ نے اترا کھنڈ کے ایمس کی کارگردگی دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سند حاصل کرنے والے طلباء سے کہا کہ وہ صرف اس پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر معاش کا خیال نہیں رکھیں، بلکہ جب بھی مریض سامنے آئے تو بھگوان کی طرح اس کی خدمت کریں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی جب سے اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کا ایک عمدہ کام کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے چھ ایمس سے کام شروع کیا جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو 22 نئے ایمس دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.