لیبیا فی الحال دو حصوں میں تقسیم ہے۔ ایک طرف یہاں طرابلس کی حما یت یافتہ جی این اے کی حکومت ہے، جبکہ دوسری طرف لیبئن نیشنل آرمی کی قیادت مارشل خلیفہ حفتر کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا ئی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا نے کہا ہے کہ 'یو اے ای لیبیا کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور اس ساتھ ساتھ مصر، اردن اور سعودی عرب بھی حفتر کی حمایت کر رہے ہیں'۔
وزیر کے مطابق یو اے ای لیبیا میں افراتفری اور اقتصادی بحران کو فروغ دے رہا ہے۔ انہیں ڈر ہے کہ اس سے شمالی افریقی ملک میں ممکنہ استحکام سے اس کے اقتصادی مفادات کو خطرہ ہو سکتا ہے۔