پولیس سپرنٹنڈنٹ موہت گرگ نے بتایا کہ کڈےنار سے صبح پولیس کی ٹیم روڈ اوپننگ کے لیے کریامیٹا کی سمت روانہ ہوئی تھی۔ کچھ دور پہنچنے کے بعد گھات لگائے نکسلیوں نے اچانک فائرنگ کی۔
دونوں سمت سے تقریباً ایک گھنٹے تک فائرنگ ہوئی، جس میں اسپیشل ٹاسک فورس کا کانسٹیبل بال کنور بگھیل اور ضلع ریزور پولیس فورس کا جوان راج کمار زخمی ہوگیا۔
دونوں زخمی جوانوں کو بہتر علاج کے لئے ہیلی کاپٹر سے رائے پور روانہ کیاگیا۔ گرگ نے بتایا کہ جائےوقوع پر سرچنگ کے دوران وردی پہنے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی اور ایک ایس ایل آر رائفل اور 12 بور بندوق برآمد کی گئی۔
خاتون نکسلی کی ابھی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مڈبھیڑ میں کئی نکسلیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔