ETV Bharat / bharat

توہم پرستی نے لاک ڈاون کو ہرایا - مدورائی میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی

تملناڈو کے مدورائی میں توہم پرستی کی بدترین مثال دیکھی گئی جہاں دو ہزار سے زیادہ لوگ بیل کی آخری رسومات انجام دینے کے لیے جمع ہوئے اور لاک ڈاون کی دھجیاں اڑادیں۔

توہم پرستی نے لاک ڈاون کو ہرایا
توہم پرستی نے لاک ڈاون کو ہرایا
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 5:21 PM IST

تملناڈو کے مدورائی میں توہم پرستی کی بدترین مثال دیکھی گئی جہاں دو ہزار سے زیادہ لوگ بیل کی آخری رسومات انجام دینے کے لیے جمع ہوئے اور لاک ڈاون کی دھجیاں اڑادیں۔

جلی کٹٹو تملناڈو میں کھیلے جانے والا بیلوں کا ایک خطرناک کھیل ہے۔ یہاں کہ لوگ اس کھیل کے لئے اپنی زندگی کو بھی اہمیت نہیں دیتے۔ اس میں حصہ لینے والے بیل بہت خاص ہوتے ہیں۔

تصیلات کے مطابق جلی کٹٹو مقابلے میں حصہ لینے والا ایک بیل فوت ہوگیا، 12 اپریل کو یہ واقعہ پیش آیا، جبکہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔

بیل کے فوت ہونے کے بعد تقریبا دو ہزار افراد کے مجمع نے اس بیل کی آخری رسومات کو ادا کیا۔ اسے لے جانے سے قبل روایتی طرز کی رسومات بھرپور طریقے سے انجام دی گئیں۔

بتایا جارہا ہیکہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا یہ اقدام پولیس اور مقامی افراد کے تال میل سے ممکن ہوا۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلی پولیس حرکت میں آئی۔ اور اس ضمن میں دو پولیس افسروں کا تبادلہ کردیا گیا۔ اور گاوں کے سرپرستوں کے ساتھ دیگر سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.