لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف ایلیکس ولانوئیوا نے بتایا کہ گولی باری میں زخمی دو لوگوں کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ طالبا اور دوسرا 14 سالہ طالب علم شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور سمیت چار افراد زخمی ہیں۔ حملہ آور کی حالت نازک ہے۔
حکام نے بتایا کہ اسکول کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک 16 سالہ طالب علم اپنے بیگ سے بندوق نکال کر پانچ افراد کو گولی مار تا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بعد میں اس نے اپنے سر میں بھی گولی مار لی۔
حملہ آور کی جمعرات کے روز سالگرہ تھی اور وہ سنگین حالات میں اسپتال میں داخل ہے۔
اس سے پہلے لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا تھا کہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس ایک مشتبہ ایشیائی شخصیت جائے واقعہ پر دیکھا گیا تھا۔
سانتا كلیرٹا ویلی شیرف اسٹیشن نے ٹویٹ کرکے کہا کہ انہیں ایک شخص پر اس واقعہ کو انجام دینے کا شبہ ہے اور اس واقعہ کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔