ETV Bharat / bharat

کورونا کی مشتبہ دو نرس ہلاک - hospital in indore

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے سب سے بڑے ہسپتال ایس وائی ہسپتال میں بھی کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے۔ یہاں منگل کی رات کو مشتبہ حالت میں دو نرس کی موت ہوگئی۔ حالانکہ ان کی ابھی کورونا رپورٹ نہیں آئی ہے۔

کورونا کی مشتہ دو نرس ہلاک
کورونا کی مشتہ دو نرس ہلاک
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 8:51 PM IST

اندور میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 52 لوگوں کی موت ہو چکی ہے وہیں اس انفیکشن سے 923 افراد متاثر ہیں۔ بے قابو ہوتے حالات کی وجہ سے ایم وائی ہسپتال کے نرسنگ اسٹاف میں کام کرنے والی نرس کی موت منگل کی رات کو ہو گئی۔

کورونا کی مشتہ دو نرس ہلاک

ایم وائی ہسپتال کے صدر پی ایس ٹھاکور کے مطابق 25 برس کی پنکی گپتا نام کی نرس کی موت دل کی بیماری کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ جن کا علاج ایم وائی ہسپتال کے آئی سی یو میں چلا رہا تھا۔

وہیں ایم وائی کے چیسٹ وارڈ میں بھرتی نرس شمیم شیخ کی بھی موت منگل کی رات کو ہی ہو گئی ہے جو کل تک چیسٹ وارڈ میں بھرتی تھیں۔

کورونا کی مشتہ دو نرس ہلاک
کورونا کی مشتہ دو نرس ہلاک

بتایا جا رہا ہے کہ شمیم شیخ نام کی نرس ایک سے 14 تاریخ تک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چھٹی پر تھیں، وہ 15 اپریل کو ڈیوٹی پر آئیں تھیں۔ بیمار نرس کو او پی ڈی میں علاج کے لیے دکھایا گيا تھا اور جانچ کے بعد ڈاکٹر نے انہیں ہوم کورنٹین ہونے کے لیے کہا تھا۔ اس کے بعد جب اسٹاف نرس کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ایم وائی چیسٹ وارڈ میں بھرتی کیا گیا اور منگل کی رات کو ان کی موت ہو گئی۔

ایم وائی ہسپتال انتظامیہ کی مانیں تو نرس گزشتہ تین ہفتوں سے ڈیوٹی پر نہیں تھیں۔ ادھر دونوں اسٹاف نرس کی اچانک موت سے ایم وائی ہسپتال میں بے چینی پھیل گئی ہے اور اب دونوں ہی نرسوں کے نمونے کی جانچ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.