ETV Bharat / bharat

آسام گیس لیکیج: آتشزدگی میں فائر بریگیڈ کے دو ارکان ہلاک

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:11 PM IST

Updated : Jun 10, 2020, 5:49 PM IST

ریاست آسام میں آئیل انڈیا پلانٹ میں گیس لیکیج کے بعد آتشزدگی میں فائر بریگیڈ عملہ کے دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔

gas well blowout blaze in Assam
gas well blowout blaze in Assam

آسام کے تنسکیا ضلع میں باگجان علاقے کے میں واقع آئیل انڈیا پلانٹ میں بھیانک آتشزدگی سے خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔

آسام گیس لیکیج، ویڈیو

اس دوران آگ بجھانے میں مصروف فائر بریگید عملہ کے دو ارکان کی موت ہوگئی ہے۔

اس بابت آسام حکومت نے بتایا کہ او این جی سی نے گیس لیکیج ٹھیک کرنے لیے سنگاپور سے ماہرین کو طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس پلانٹ میں 27 مئی کو ایک تیل کے کنویں میں بلاسٹ ہوا تھا تب سے یہاں آگ لگی ہوئی ہے اور ایسا کہا جا رہا ہے کہ یہ آگ ایک مہینے تک نہیں بجھے گی۔

پلانٹ کے آس پاس کے علاقے کو خالی کروا کے مکین کو محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ابھی تک 50 مکان اس آگ کی زد میں آکر تباہ ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ گیس لیکج کی وجہ سے ابھی تک سینکڑوں پرندوں اور جانوروں کی موت ہوگئی ہے۔

Last Updated : Jun 10, 2020, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.