ETV Bharat / bharat

دہلی: ٹیچرٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر - دہلی وقف بورڈ کی جانب سے ٹیچرس ٹریننگ ڈیولپمنٹ پروگرام

دہلی وقف بورڈ کی جانب سے ٹیچرس ٹریننگ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت آخری سیشن دریا گنج میں واقع کریسنٹ پبلک اسکول میں منعقد کیا گیا جس میں متعدد اسکولوں سے آئے ہوئے اساتذہ نے حصہ لیا۔

ٹیچرٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 8:46 AM IST

دہلی وقف بورڈ کی جانب سے منعقدہ اساتذہ ٹریننگ کے اس دوسرے ورکشاپ میں اساتذہ نے ذوق و شوق سے حصہ لیا۔

ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا یہ سلسلہ دہلی وقف بورڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ کی زیر نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہیں جس میں ماہرین تعلیم کے تعاون سے شرکت کرنے والے اساتذہ کو تربیت دی جاتی ہے کہ طلبہ کو بہتر سے بہتر انداز میں کس طرح تعلیم دی جاسکتی ہے۔

ٹیچرٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر
ٹیچرٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

دو روزہ ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کے کل چھ سیشن منعقد کیے گئے جس میں مختلف عنوانات کے تحت اساتذہ کو ماہرین تعلیم نے بہتر طریقہ تعلیم اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے ہنر سکھائے۔

ٹیچرٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر
ٹیچرٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

ورکشاپ کا پہلا سیشن تعارف پر مشتمل رہا جبکہ دوسرے سیشن میں ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ نے 'استاذ بطور موٹیویشنل لیڈر' کے عنوان سے تربیتی کلاس منعقد کرائی۔

تیسرا سیشن سابق ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن دہلی مسٹر مہرالدین کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔

اسی طرح دوسرے روز بھی تین تربیتی سیشن منعقد ہوئے، پہلا سیشن ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ کی رہنمائی میں، دوسرا پروفیسر اختر صدیقی سابق چیئرمین وڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کی رہنمائی میں اور تیسرا سیشن ڈاکٹر عبد الراشداغوان کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔

غور طلب ہے کہ تعلیمی میدان میں قوم کو خود کفیل بنانے کی چیئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خان کی جانب سے اساتذہ کی تربیت کا یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

امانت اللہ خان کا ماننا ہے کہ دہلی سمیت پورے ملک میں مسلمانوں کے لیے اچھی تعلیم گاہوں کی کافی کمی ہے اور جو تعلیم گاہیں موجود ہیں ان میں اچھی اور معیاری تعلیم کا فقدان ہے ایسے میں نئے اسکول کھولنے کے ساتھ ساتھ موجودہ اسکولوں میں بہتر تعلیم کی ضرورت ہے۔

وقف بورڈ کی جانب سے منعقد کیے جارہے ان پروگرامز کو دہلی وقف بورڈ کے رکن ایڈوکیٹ حمال اختر کی رہنمائی بھی حاصل ہے۔

ورکشاپ کے دوران حمال اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کی تعلیم بہت اہم مرحلہ ہے۔تمام مقابلہ جاتی امتحانات 12ویں کے بعد ہی ہوتے ہیں ایسے میں بنیاد کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔'

پروگرام میں شرکاء نے نہایت دلچسپی اور محنت کا مظاہرہ کیا اور اختتامی سیشن میں دہلی وقف بورڈ خاص کر چیئرمین امانت اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.