تلنگانہ اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران نئے بلدی ایکٹ پر غور و خوص کے ساتھ اسے منظور کیا جائے گا، کیونکہ وزیر اعلیٰ کے سی آر نے اس سلسلے میں تجویز رکھی ہے۔
اس بل کا مقصد ادارہ جات مقامی اور دیگر اداروں میں رشوت کے خاتمہ کو یقینی بنانا ہے۔
اس نئے بلدی ایکٹ میں ایچ ایم ڈی اے اور شہری ادارے بھی شامل ہیں نیز اس کے علاوہ اس میں لاپرواہ ملازمین کے خلاف کارروائی اور شہروں کے مناسب انداز میں ترقی کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔
خصوصی سیشن کے دوران مذکورہ بل کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر بات چیت نہیں کی جائے گی۔