ETV Bharat / bharat

راجستھان: نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، ویڈیو وائرل - دلت نوجوان کو پیٹا

چوری کا الزام اور سزا ایسی کے روح کانپ جائے۔ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو پہلے مارا پیٹا گیا۔ اس سے طبیعت نہیں بھری تو اس کے پرائیویٹ پارٹس میں پیٹرول ڈال دیا۔

نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، پرائیویٹ پارٹس میں ڈالا پیٹرول

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 1:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:53 PM IST

قصور صرف اتنا کہ 100 روپے چوری کیے اور سزا ایسی کہ روح کانپ جائے، راجستھان میں ناگور میں ایک نواجون کو محض 100 روپے چرانے کے الزام میں پہلے تو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر پیٹا گیا لیکن اس بھی دل نہیں بھرا تو نواجون کے پرائیویٹ پارٹ میں پیٹرول ڈال دیا گیا۔

نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، پرائیویٹ پارٹس میں ڈالا پیٹرول

واقعہ راجستھان کے ناگور کے ایک پیٹرول پمپ کا ہے جہاں پیٹرول ملازمین نے ہی اس وحشیانہ واقعے کو انجام دیا ہے۔ اور اس کا ویڈیو وائرل ہو گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک پیٹرول پمپ کے چار ملازم نے اس سنگین واقعے کو انجام دیا، حالانکہ پولیس نے اس سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

وحشیانہ مار پیٹ کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کچھ لوگ دو بھائیوں میں سے ایک کو پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ 24 برس کا نوجوان اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ پیٹرول پمپ گیا تھا۔

مار پیٹ کے بعد ملزم یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے مبینہ طور پر نوجوان کے پرائیویٹ پارٹس میں پیٹرول ڈال دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کو بری طرح سے پیٹے جانے کے بعد اس کے پرائیویٹ پارٹس میں پیٹرول ڈالا جا رہا ہے۔

اس وحشیانہ مار پیٹ کے بعد دونوں بھائیوں نے پولیس میں شکایت کی جس کے بعد بدھ کے روز اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ پیٹنے والے افراد پیٹرول پمپ کے ملازم بتائے جا رہے ہیں، پولیس نے اس سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سینیئر پولیس اہلکار راج پال سنگھ نے کہا کہ 'پمپ کے ملازم نے دونوں بھائیوں کو چوری کے الزام میں بری طرح سے پیٹا، اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے، انہوں نے بدھ کو شکایت درج کرائی۔

پولیس نے مزید کہا کہ اس معاملے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.