ETV Bharat / bharat

وینکیا نائیڈو کی سالگرہ پر ٹویٹر کی انوکھے انداز سے مبارکباد - وزیر اعظم نریندر مودی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کی سالگرہ پر انکے آفیشل پیج پر رنگین غباروں کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی۔

وینکیا نائیڈو کی سالگرہ پر ٹویٹر کی انوکھے انداز سے مبارکباد

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 5:12 PM IST

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے بدھ کے روز نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے ٹویٹر ہینڈل پر رنگین غباروں کے ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

ٹویٹر پر نائب صدر جمہوریہ کا آفیشل پیج ’’وائس پریزیڈنٹ آف انڈیا‘‘ کھولتے ہی چند سیکنڈوں تک رنگین غبارے اڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ نائیڈو کی سالگرہ کے موقعے پر ٹویٹر نے ان کے پیج پر یہ خصوصی انتظام کیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ کے آفیشل پیج پر پانچ لاکھ 25 ہزار فالوور ہیں اور یہ اکاؤنٹ تین ٹویٹر اکاؤنٹس کو فالو کرتا ہے۔

ایم وینکیا نائیڈو یکم جولائی 1949 کو ریاست آندھرا پردیش میں ضلع نیلور کے چاوٹپلیم میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 11 اگست 2017 کو 13 ویں نائب صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔

دریں اثناء، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی مرکزی وزراء اور دیگر مشہور شخصیات نے بھی نائیڈو کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.