جمعرات کو ترکی کی اعلی ترین انتظامی عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے آیا صوفیہ کے تاریخی میوزیم کو ایک مسجد میں تبدیل کردیا۔
آیا صوفیہ کا شاہی گنبد اور ڈھانچہ بازنطینی سلطنت میں مرکزی گرجا گھر، عثمانی سلطنت میں ایک مسجد اور جدید ترکی میں ایک میوزیم کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے جسے دیکھنے ہر سال لاکھوں سیاح ترکی کا رخ کرتے ہیں۔
چھٹی صدی کی یہ عمارت قوم پرست، قدامت پسند اور مذہبی گروہوں کے مابین ایک گرما گرم بحث کا مرکز تھی جو اس کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے ، اور جو افراد اس کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مانتے ہیں اسے ایک میوزیم کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے ہیں۔