ETV Bharat / bharat

ترکی: ولکن بوزکیر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر منتخب - جرمنی، عراق، نیو یارک اور رومانیہ

بوزکیر اس وقت استنبول سے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی کے قانون ساز اور ترک پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

turkey's volkan bozkir elected president of 75th un general assembly
ترکی: ولکن بوزکیر اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر منتخب
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 12:43 PM IST

ترک سفارت کار ولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کے 178 رکن ممالک نے گزشتہ روز رائے شماری کے ذریعے منتخب کیا گیا۔

بوزکیر نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ 'اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے مجھے بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کے لئے میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا شکر گزار ہوں'۔

turkey's volkan bozkir elected president of 75th un general assembly
ترکی: ولکن بوزکیر اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر منتخب

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'جیسے ہی ہم اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے، اس وقت میں بین الاقوامی سطح پر امن وامان میں بہتری کے لیے کوششوں کروں گا'۔

جرمنی، عراق، نیو یارک اور رومانیہ میں عہدوں پر مشتمل غیر ملکی خدمات میں تقریبا 40 برسوں کے بعد وہ سن 2011 میں ترک مقننہ کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے رواں برس ستمبر میں سالانہ اجلاس کے آغاز پر موجودہ جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد بندے سے جنرل اسمبلی کا اقتدار سنبھالنا ہے جس کی مدت ایک سال ہوتی ہے۔

واضع رہے کہ 69 سالہ بوزکیرنے 1989سے 1992 کے درمیان نیو یارک میں ترکی کے قونصل جنرل اور 2005 سے 2009 تک ترکی کی طرف سے یورپی یونین کے مستقل نمائندے کا کردار نبھایا ہے۔

انہوں نے ترکی کے وزیر برائے یوروپی امور اور چیف مذاکرات کار کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

بوزکیر ترک اسمبلی کے پہلا شہری ہیں، جنھوں نے جنرل اسمبلی کی سربراہی کی۔

توقع ہے کہ وہ رواں سال ستمبر میں عہدہ سنبھالیں گے اور ایک سال تک اس عہدے پر فائز ہوں گے۔

وہ رواں برس سالانہ فورم کی غیر معمولی رہنمائی کریں گے کیونکہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے اقوام متحدہ کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی بڑی وبا کے سامنے کے بعد اجلاس منعقد ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.