ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ میں کہا کہ 'ملک میں ان لاک 4 نافذ ہوگیا ہے اور میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کام کی جگہ پر حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں اور ملک کو کووڈ 19 سے آزاد کرانے میں مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ 'کام کے مقامات کے سب انچارج، ملازموں کے مابین شفٹوں کے مابین فاصلے اور وقفہ کو یقینی بنائیں اور حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے تحت تمام کام کی جگہوں پر جہاں تک ممکن ہو گھر سے کام کرنے کا اختیار اپنایاجانا چاہیے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ 'دفتر میں دو شفٹوں کے درمیان وقفہ ہونا چاہیے۔ دفتر میں ہر داخلہ اور ایگزٹ پر تھرمل اسکیننگ، ہینڈ واش یا سینیٹائزر کا نظم ہونا چاہیے اور ملازمین کے مابین مناسب فاصلہ ہونا چاہئے۔