امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو اس وقت مبارکباد پیش کی، جن انہوں نے عام انتخابات میں شاندار فتح حاصل کرلی۔
اوول آفس میں مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا 'میں بورس جانسن کو شاندار فتح کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں'۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا 'یہ بات امریکہ کے لیے بھی بہتر ثابت ہوگی، کیونکہ ہم ان کے ساتھ مزید کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور وہ بھی ہمارے ساتھ وسیع پیمانے پر کاروبار کرنا بھی چاہتے ہیں'۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اسی روز برطانیہ کو بھیجے اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ برطانیہ کے یوروپی یونین سے باضابطہ طور پر دستبردار ی کے بعد اس کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت معاشی تعلقات کو وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی واضح اکثریت حاصل ہونے کے بعد بورس جانسن کو باضابطہ طور پر فاتح قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے انتخابات میں وزیراعظم بورس جانسن کی قیادت والی کنزرویٹیو پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے، جبکہ الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد لیبر پارٹی کو 203 اور بورس جانسن کی کنزرویٹیو پارٹی کو 364 سیٹیں حاصل ہوئیں ہیں۔
اطلاع کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کے اصل حریف اور لیبر پارٹی کے صدر جرمی کوربین کو شکست ملی ہے۔
لیبر پارٹی نے 203 سیٹوں پر جیت حاصل کی جبکہ کنزرویٹیو پارٹی کو 364 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ اکثریت کے لیے 650 میں سے 326 سیٹوں پر جیت حاصل کرنی تھی جسے بورس جانسن کی کنزرویٹیو پارٹی نے حاصل کرلی۔
انتخابات سے قبل ایگزٹ پولز بھی جانسن کی پارٹی کی جیت پر مہر لگا رہے تھے اور یہ امید کی جارہی تھی کہ جانسن کی پارٹی اس انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمانی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو دل کی گہرا ئیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بورس جانسن کی پارٹی کو ملی واضح اکثریت کے بعد ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا 'بھاری اکثریت سے اقتدار میں واپسی کرنے پر وزیراعظم بورس جانسن کومبارکباد، میں اگلی اننگز کے لیے ان کو مبارکباد دیتا ہوں اور بھارت، برطانیہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی لانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔