میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'روس کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مارنے کے لئے انعامات دئیے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے'۔
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ 'اگر ایسا کیا جائے تو وہ روس کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے'۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے روسی دھوکہ دہی قرار دیا ہے۔
فلوریڈا میں ہونے والے ایک گول میز کانفرنس کے دوران جب کورونا سے مقابلے کے بارے میں پوچھا گیا کہ آیا وہ اپنے کورونا کی تازہ تفصیلات سے واقف رہتے ہیں؟ تو ٹرمپ نے کہا کہ 'ہاں میں متعلقہ شعبے سے بات چیت کرکے واقف ہوتے رہتا ہوں'۔
انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کو روس کی جانب سے مار گرائے جانے پر کہا ہے کہ 'یہ کبھی بھی میری توجہ میں نہیں لایا گیا تھا اور شاید یہ اس لئے نہیں لایا گیا تھا کہ وہ اس کو حقیقی نہیں سمجھتے تھے۔ اگر اس بارے میں ٹھوس معلومات ہوں تو میں اس پر کچھ کروں گا'۔
ٹرمپ نے اپنے اس دعوے کو دہرادیا کہ ان سے پہلے کبھی کوئی صدر روس اور چین کے ساتھ سخت نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: بھارت: کورونا سے صحت یابی کی شرح میں اضافہ
رواں ہفتے کے شروع میں ٹرمپ نے ایک انٹرویو لینے والے سے کہا تھا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ متعدد فون کالز کے ذریعے بات چیت کی ہے۔