ETV Bharat / bharat

امریکہ: عدالت کے فیصلے سے بین الاقوامی طلبہ کو راحت

امریکی کورٹ کے فیصلے سے ہزاروں غیر ملکی طلباء کو راحت ملی ہے جنھیں ملک سے جلاوطنی کا خطرہ لاحق تھا۔

امریکی عدالت نے ٹرمپ کی غیر ملکی طلباء کے لیے ویزا پالیسی پر لگائی روک

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:29 PM IST

سینکڑوں یونیورسٹیوں کی مخالفت کا سامنا کرنے کے باوجود بھی ٹرمپ انتظامیہ نے ایک قانون کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ جس کے تحت کورونا وائرس کی وجہ سے اگر یونیورسٹیوں میں مکمل طور پر آن لائن کلاسز ہوتی ہیں تو بین الاقوامی طلباء کو ملک چھوڑ کر اپنے وطن جانا ہوگا ۔

امریکی عدالت نے ٹرمپ کی غیر ملکی طلباء کے لیے ویزا پالیسی پر لگائی روک
امریکی عدالت نے ٹرمپ کی غیر ملکی طلباء کے لیے ویزا پالیسی پر لگائی روک

امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلیسن بوروز نے کہا کہ وفاقی امیگریشن حکام 6 جولائی کی ہدایت کو جاری رکھنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی اور امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے محکمے کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل نے صرف اتنا کہا کہ جج کی جانب سے جاری کئے گئے نکات اور خصوصیات درست ہیں۔

اس اعلان سے ہزاروں غیر ملکی طلباء کو راحت ملی ہے جنھیں ملک سے جلاوطنی کا خطرہ لاحق تھا۔ طلبہ کےعلاوہ یونیورسٹیوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔ یہ یونیورسٹیاں بین الاقوامی طلبہ سے متعلق ٹرمپ کی ویزا پالیسی سے پریشان تھیں۔

آئی سی ای نے فوری طور پر فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ہارورڈ کے صدر لارنس باکو نے اسے ایک 'اہم فتح' قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "اگرچہ حکومت کوئی نئی ہدایت جاری کرنے کی کوشش کر سکتی ہے، لیکن ہمارے قانونی دلائل مستحکم ہیں'۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی ویزا پالیسی کے متعلق جو یونیورسٹیاں کممل طور پر آن لائن کلاسز کا اہتمام کر رہی ہیں ان میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو ملک چھوڑ کر جانا ہوگا یا پھران کو ایسی یونیورٹیوں میں منتقل کیا جائے جہاں پر ریگولر کلاسز ہو رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.