ایس ایس پی شیلیندر پانڈے نے بتایا کہ بدھ کی دیر رات بتھری چین پور تھانے کے داروغہ رندھیر سنگھ تاہا تاج پور چوراہے پر چیکنگ کررہے تھے۔
انہوں نے ایک کار کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں کچھ نشیلی اشیاء ملی۔
انہوں نے کار سوار دونوں افراد کو تھانے چلنے کو کہا۔داروغہ نے اپنی جیپ میں بٹھا کر تھانے کے لیے روانہ ہی ہونے والے تھے کہ شاہجہاں پور کی جانب سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے جیپ کو ٹرک ماردی اور اس کے بعد فرار ہوگیا۔
اس حادثے میں داروغہ رندھیر سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو سپاہی زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے دیر رات ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔