ETV Bharat / bharat

ٹی آرایس یوم تاسیس تقریب: نامساعد حالات میں احتساب کی ضرورت - Need for Accountability in Adverse Circumstances

ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آرایس) کے یوم تاسیس تقریب کو سادگی کے ساتھ منایا ہے۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/27-April-2020/6958742_361_6958742_1587975115179.png

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 2:24 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی و حکمران جماعت ٹی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو نے کورونا وائرس کے پیش نظر پارٹی کی یوم تاسیس کی تقاریب سادگی کے ساتھ منائی۔

وزرا،ارکان اسمبلی اورپارٹی کے اہم رہنماوں نے متعلقہ علاقوں میں پارٹی کا پرچم لہرایا۔

ٹی آرایس پارٹی جس کا قیام تلنگانہ خطہ کوریاست کا درجہ دلانے کے مقصد کے ساتھ عمل میں لایا گیا تھا، نے اپنے قیام کی دو دہائیوں کی تکمیل کی ہے۔

وزیراعلی آج صبح پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی پرچم لہرایا۔اس موقع پر صرف چند سینئر لیڈران ہی موجود تھے۔

راو نے سب سے پہلے تلنگانہ تلی اور تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کے اہم نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کے مجسموں پر پھول نچھاور کئے۔بعد ازاں انہوں نے پارٹی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر لاک ڈاون کے اصولوں کے مطابق سماجی فاصلہ کو برقرار رکھاگیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کے بعد وہ اپنی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون روانہ ہوگئے تاکہ وزیراعظم مودی کے ساتھ لاک ڈاون کے پیش نظرویڈیو کانفرنس میں شرکت کرسکیں۔

پارٹی کے لیڈران نے اس تقریب کو بڑے پیمانہ پر منانے کا منصوبہ تیار کیاتھا تاہم وزیراعلی نے لاک ڈاون کے پیش نظر اس کو سادگی کے ساتھ منانے کی ہدایت دی۔پارٹی کیڈر کو ہدایت دی گئی کہ وہ لاک ڈاون کے اصولوں کے مطابق اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی پرچم لہرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.