اے او جے کے صدر سبل کمار دیو نے پیر کو یہاں کہا کہ' حکومت نے بد سلوکی کے ساتھ ساتھ اب ایک سرکلر کے ذریعے سرکاری نیوز ذرائع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے نتیجے میں اب شعبہ صحافت میں کام کرنا بہت مشکل ہے'۔
ہم نے وزیر اعظم اور پریس کونسل سے ایسے حساس معاملات پر توجہ مرکوز کرنے اور اس معاملے میں مداخلت کر کے اور میڈیا اہلکاروں کو تری پورہ حکومت کی انتقام گیری سے بچانے کی اپیل کی ہے'۔
دیو نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور پی سی آئی چیرمین کو ارسال کئے گئے مکتوب میں وزیر اعلی پر تنقید کرنے والوں کے خلاف ریاستی حکومت کی مبینہ جارحانہ اور میڈیا مخالف پالیسیوں کو ذکر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ناگالینڈ کے سابق گورنر اشونی کمار نے خودکشی کرلی
مکتوب میں 11 ستمبر کو مسٹر دیو کی جانب سے ایک میٹنگ میں صحافیوں کو ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی خبریں لکھنے کے لئے صحافیوں کو مبینہ طورپردھمکی دینے کا ذکر کیا ہے۔