محکمہ کان کنی میں تعینات ہوم گارڈ کے جوان وسیف کے جوان گزشتہ رات کو سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے ، آج جمعہ کی شام کو پولیس جوانوں کی لاشیں مقامی پولیس لائن میں لائی گئی جہاں ایس ایس پی راجیومشرا اور ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ سمیت درجنوں پولیس جوانوں نے سلامی دی۔
گارڈ آف آنر کے بعد جوانوں کی لاشیں انکے آبائی گھر کے لئے روانہ کردی گئی ہے ۔ ایک سیف کے جوان بہار کے ویشالی ضلع کارہنے والا ہے جبکہ ہوم گارڈ کے دونوں جوانوں سمیت پولیس گاڑی ڈرائیور گیا ضلع کے رہنے والے ہیں۔
لاشیں گھر والوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دیر رات تک آخری رسومات ادا کردی جائیں گی۔ ڈی ایس پی ہوم گارڈ اکھلیش کمار نے بتایاکہ ہوم گارڈ کے جوانوں کو چار لاکھ روپئے معاوضے کی رقم دیئے جانے اور گھر کے ایک فرد کونوکری دی جانے کی سفارش کردی گئی ہے۔
ساتھ ہی آخری رسومات کے لئے سات ہزار روپئے فوری طورسے لواحقین کو دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایک جوان کی بیوی حاملہ ہے اسلئے انہیں دوسال تک ہرماہ دوہزار روپئے بھی پینشن کے طورپر ملیں گے۔ واضح ہوکہ یہ سبھی پولیس جوان محکمہ کان کنی میں تعینات تھے ۔
رات میں ٹکاری روڈ بالو کی کالابازاری کوروکنے کے لئے گشت پرتھے تبھی ایک تیز رفتار ٹرک انکی گاڑی سے آکر ٹکراگئی ۔جس میں پولیس گاڑی پرسوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔آج جمعہ کی دوپہر کو پوسٹ مارٹم کراکر لاش کو پولیس لائن لایاگیا جہاں پر سلامی دینے کے بعد گاڑیوں سے انکی لاشیں روانہ کردی گئی ہے۔