ETV Bharat / bharat

پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 10:27 PM IST

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال پر ملک میں سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت
پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سابق صدر آنجہانی پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، چیف آف ڈیفنس اور تینوں افواج کے سربراہ دس راجاجی مارگ پر سابق صدر کی رہائش گاہ پہنچے اور بھارت رتن سے سرفراز مکھرجی کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ اس کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں ، وزیر اعظم مودی ، نائب صدر شری نائیڈو اور صدر شری کووند نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا ، کانگریس رہنماراہل گاندھی اور غلام نبی آزاد ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال ، بی جے پی رہنما اور سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی 10 راجا جی مارگ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔ چونکہ مکھرجی کووڈ 19 سے متاثر تھے ، لہذا ان کے جسد خاکی کو علیحدہ رکھا گیا اور تمام مشہور شخصیات نے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر کووڈ 19 سے متعلق جسمانی فاصلہ اور دیگراحتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

خیال رہے مکھرجی 21 روز تک فوجی اسپتال میں رہنے کے بعد پیر کی شام انتقال کر گئے۔سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر ملک میں سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق صدر پرنب مکھرجی کی آخری رسومات ادا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.