صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندرمودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کیلاش جوشی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا۔
مسٹر کووند نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر جوشی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہواہے۔ ایک سیاسی کارکن اور عوامی رہنما کے طورپر مسٹر جوشی نے مدھیہ پردیش کی ترقی اور فروغ کے لیے اہم تعاون دیا۔انھوں نے کہاکہ' انکے انتقال سے ہماری عوامی زندگی کوکافی نقصان ہواہے'۔
مسٹر مودی نے کہاکہ' مسٹر جوشی ایک قد آور رہنما تھے، جنھوں نے مدھیہ پردیش کی ترقی میں کافی تعاون کیا۔انھوں نے جن سنگھ اور بی جے پی کووسطی بھارت میں مضبوط بنانے کے لیے کام کیا۔ انھوں نے بااثر رہنما کے طورپر اپنی شناخت قائم کی۔ انکے انتقال سے میں غم زدہ ہوں۔ انکے عزیزوں اور حامیوں کے تئیں میری گہری ہمدردی ہے'۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہاکہ مسٹر جوشی کا مدھیہ پردیش کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔ وہ تجربہ کار ماہر سیاست داں کے ساتھ ہی عوام میں مقبول رہنما بھی تھے۔انھوں نے کہا'دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے تئیں میری ہمدردی ہے '۔
وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ انھیں مسٹر جوشی کے انتقال کی غمناک خبر ملی' وہ ایک زمینی سطح کے رہنما تھے جو ہمیشہ عوام کے مفادات کے لیے کوشاں رہے۔ میں انکے اہل خانہ کے تئیں اظہار ہمدردی کرتاہوں '۔
مسٹر شاہ نے کہاکہ سابق وزیراعلی کے انتقال کی دکھ بھری خبر ملی۔ وہ ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لیے کوشاں رہے۔ ریاست میں تنظیم کی توسیع میں انکا اہم رول رہاہے۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس غم میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: مودی نے اپنے این سی سی کے کیڈٹ کے ایام کو یاد کیا
مسٹر نڈا نے تعزیتی پیغام میں کہا'مسٹر جوشی جی کے انتقال سے میں کافی غم زدہ ہوں۔ انکے انتقال سے تنظیم کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے۔ میں غم زدہ اہل خانہ کے تئیں اظہار ہمدردی کرتاہوں '۔