ETV Bharat / bharat

'تمام ممالک تجارت میں شفافیت اوراعتماد پر زور دیں' - عالمی تجارتی تنظیم

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہاکہ' تمام ممالک کو بین الاقوامی تجارت میں شفافیت اور اعتماد پر زور دینا چاہئے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنا چاہئے۔

'تمام ممالک تجارت میں شفافیت اوراعتماد پر زور دیں'

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 10:56 PM IST

پیوش گوئل نے بھارت، روس، برازیل، جنوبی افریقہ اور چین برکس ممالک کی دسویں تجارتی وزارتی سطح کی میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ' عالمی تجارتی تنظیم میں کثیر سطح کے تجارتی نظام کے قیام پر زور دیا جانا چاہئے۔

'تمام ممالک تجارت میں شفافیت اوراعتماد پر زور دیں'
'تمام ممالک تجارت میں شفافیت اوراعتماد پر زور دیں'

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت میں شفافیت ضروری ہے، جس سے مصنوعات کے معیار اور مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو تجارت کے لئے ایسے اقدامات کرنے چاہئے جس سے باہمی اعتماد پیدا ہو سکے۔

کورونا وبا کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لئے ادویات کے بازار میں موجود تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنا چاہئے۔ اس سے غریبوں اور پسماندہ افراد کو بھی کورونا وبا سے بچنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:

چائے والے پر 50 کروڑ روپے کا قرض؟

انہوں نے کہا کہ تجارت کے ذریعے عالمی معیشت کو پٹری پر لایا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس کے بحران نے یہ ثابت کردیا ہے کہ تمام ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.