ایم کرما راؤ نے دو اگست 2018 کو یادگیر ضلع ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد سے ڈپٹی کمشنر کرما راؤ نے دو سال خدمت انجام دی۔
وہ اپنی ایماندارانہ خدمت کے سبب مشہور تھے اور اعلیٰ حکام نے ان کے کاموں کی ستائش کی۔
یادگیر ڈپٹی کمشنر کے عہدے سے پہلے وہ محکمہ پرسنل ایڈمنسٹریشن ریفارم کے ڈپٹی سیکرٹری، میری بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر اور رائچور ضلع پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دے چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر یادگیر ایم کرما راؤ کے تبادلہ کے بعد 2011 کیڈر کے آئی اے ایس افسر ڈاکٹر راگ پریہ آر کو یادگیر ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
- مزید پڑھیں: ہائی کورٹ میں عاشورہ کے جلوس کی درخواست مسترد
ڈاکٹر پریہ اس سے قبل جسکام کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔