تاہم آج صبح شہر میں متعدد مقامات پر دکانیں کھلنا شروع ہوگئیں۔ اسکولز، کالجز کا کام بھی جاری ہے۔ ریل ٹرانسپورٹ، بس خدمات بھی جاری ہے۔
کانگریس، این سی پی اور شیوسینا نے اس بند کی حمایت کی ہے۔ کانگریس ممبئی میں مظاہرے کرنے جارہی ہے۔
ٹریڈ یونین نے بتایا کہ 'اس احتجاج میں ریاستی و سرکاری اسپتالوں کے تیسرے اور چوتھے کلاس کے ملازمین بھی شامل ہوں گے۔'
ریلوے، ایس ٹی اور بیسٹ نے بھی اس بند کی حمایت کی ہے لیکن اس کے ملازمین میں شرکت نہیں کریں گے جس کی وجہ سے ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں ریل خدمات، ریاست میں ایس ٹی اور ایس ٹی خدمات حسب معمول جاری رہیں گی۔