ریاست اتراکھنڈ کے اسمبلی حلقہ لکسر کے اندرا گراؤنڈ میں اتراکھنڈ ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذریعہ ریاستی سطح پر ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ میچ اتراکھنڈ ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن اور اتر پردیش ویل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم کے درمیان ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
دہلی اسمبلی انتخابات: رجحانات کے بعد نتائج آنے شروع
رجحانوں میں عام آدمی پارٹی بڑی جیت کی سمت گامزن
میچ کے دوران کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا نتیجہ میں اترپردیش وہیل چیئر کرکٹ ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں نے اتراکھنڈ ٹیم کو 37 رنز سے شکست دے کر جیت درج کی۔ اس میچ کے دوران بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ جنہوں نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اسپیشلی ایبلڈ لوگوں کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں مسلسل ایسے ٹورنمنٹ و دیگر پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے، جسے عوام کی طرف سے کافی سراہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پرشانت کشور نے دہلی کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا
عام آدمی پارٹی کے دفتر میں جشن