ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کے ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد نئے کیسز - کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، اس مہلک وبأ پر قابو پانے کے لیے حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہوتی جارہی ہیں۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 10:06 AM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 11،502 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 325 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 3،32،424 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبأ کے سبب 9،520 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

لیکن ایک جانب اچھی خبری یہ بھی رہی کہ 1،69،798 مریض اس بیماری سے صحیت یاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 1،07،958 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 3950 مریضوں کی اس وبأ کے سبب جان گئی ہے اور 50،978 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مہلک وبأ کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اس وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ ہے ، دوسرے نمبر پر برازیل اور تیسرے نمبر پر روس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.