ETV Bharat / bharat

بلبیر سنگھ کے انتقال پر اعلیٰ رہنماؤں کا اظہار تعزیت - پدم شری

صدر رام ناتھ كووند، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور پدم شری ایوارڈ یافتہ بلبیر سنگھ سینیئر کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بلبیر سنگھ کے انتقال پر اعلیٰ رہنماؤں کا اظہار تعزیت

author img

By

Published : May 25, 2020, 5:40 PM IST

تین بار کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ بلبیر سنگھ کا طویل علالت کے بعد آج صبح موہالی میں انتقال ہو گیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'ہاکی لیجنڈ بلبیر سنگھ سینیئر کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا، وہ تین بار کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ، پدم شری ایورڈی اور بھارت کے شاندار کھلاڑی تھے، ان کی وراثت مستقبل کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ ان کے خاندان اور دوستوں کے تئیں میں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پدم شری ایوارڈ یافتہ بلبیر سنگھ سینیئر کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'پدم شری سے سرفراز بلبیر سنگھ سینیئر اپنی بہترین کارکردگی کے لیے یاد کئے جائیں گے۔ انہوں نے ملک کو کئی بار فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزیراعظم نے لکھا کہ 'اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک بہترین ہاکی کھلاڑی تھے اور اس کے ساتھ ہی شاندار مینٹور تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے افسردہ ہوں۔ ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے بھی بلبیر سنگھ سینیئر کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ریجیجو نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'ہندستان کے لیجنڈ ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ کے انتقال کی خبر سے غمگین ہوں۔ وہ 1948 لندن اولمپکس، 1952 ہیلسنکی اولمپکس اور 1956 میلبورن اولمپکس میں طلائی تمغہ فاتح ٹیم کے حصہ تھے۔ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے بلبیر سنگھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

امریندر سنگھ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'ہاکی لیجنڈ بلبیر کے انتقال کی خبر سے گہرا صدمہ لگا ہے۔ وہ تین بار کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ اور ایک حقیقی کھیل پریمی تھے۔ سر آپ ہمیں ہمیشہ یاد آئیں گے اور ہمارے منبع تحریک رہیں گے۔ ریاست آپ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔"

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے خود وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر بلبیر سنگھ کو ملک کے سب سے اعلی شہری اعزاز بھارت رتن سے سرفراز کرنے کی مانگ کی ہے۔

پنجاب کے وزیر کھیل رانا گرمیت سنگھ سوڈھی نے بھی ملک کو تین بار اولمپک طلائی تمغہ دلانے والے بلبیر سنگھ سینئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

سوڈھی نے کہا کہ 'پدم شری بلبیر سنگھ کے انتقال کی خبر سن کر کھیل کی دنیا سے منسلک ہر شخص ساکت رہ گیا ہے۔

رانا گرمیت سنگھ سوڈھی نے بلبیر سنگھ کو ملک کے سب سے بڑے ہاکی کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیے مرکزی حکومت سے انہیں بھارت رتن دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہاکی کا کھیل بلبیر سنگھ کی روح میں بستا تھا اور اس کھیل کے تئیں ان کا جذبہ آئندہ نسلوں کے لیے مثال اور منبع تحریک بنا رہے گا۔

رانا گرمیت سوڈھی نے کہا کہ 'جب بھی حکومت کو ان کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی تھی وہ اس کے لیے ہمیشہ حاضر رہتے تھے۔

وزیر کھیل نے سوگوار خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے انہیں اس ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت فراہم کرنے اور روح کی امن کی خواہش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.