ETV Bharat / bharat

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت آج حیدرآباد آئیں گی - تھلائیوی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سشانت سنگھ راجپوت کیس کے سبب گزشتہ چند دنوں سے میڈیا کی سرخی بنے رہنے والی کنگنا رناوت آج حیدرآباد کا رخ کررہی ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 4:29 PM IST

رواں برس 14 ستمبر کو ممبئی سے لوٹنے کے بعد سے ہی کنگنا گزشتہ 16 دنوں سے منالی میں رکی ہوئی تھیں اور ان کی فلم 'تھلائیوی' کی شوٹنگ لاک ڈاؤن کے سبب رک گئی تھی، اس فلم میں کنگنا تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جئے للیتا کا کردار ادا کررہی ہیں۔

اس تعلق سے آج بروز جمعرات کو کنگنا فلم تھلائیوی کی شوٹنگ مکمل کرنے کی غرض سے حیدرآباد آرہی ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شوٹنگ کے بعد وہ ممبئی کے لیے روانہ ہوسکتی ہیں۔

کنگنا نے ٹویٹرپر فلم تھلائیوی کی اطلاع دی

آج کنگنا منالی سے سخت سکیوریٹی کے درمیان چندی گڑھ سے ہوتے ہوئے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوں گی۔

کنگنا 14 ستمبر کے بعد سے ہی اپنے والد امردیپ سنگھ اور والدہ آشا دیوی کے ساتھ رہ رہی تھی، آج کنگنا کے والد نے اطلاع دی کہ کنگنا منالی سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہورہی ہیں۔

حیدرآباد میں تقریباً ہفتہ بھر فلم کی شوٹنگ جاری رہے گی اور اس دوران کنگنا کے خاندان کا کوئی بھی فرد ان کے ساتھ موجود نہیں ہوگا اور ان کی بہن رنگولی پہلے ہی منالی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے انجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس میں کنگنا رناوت کے بیانات آنے کے بعد سے ہی مہاراشٹر کی بڑی سیاسی جماعت شیوسینا اور پارٹی ترجمان سنجے راوت سے تلخی پیدا ہوگئی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت

اس کے بعد کنگنا نے اپنی جان کا خطرہ بتاکر مرکز اور ہماچل حکومت سے سکیوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد مرکزی حکومت نے کنگنا کو وائے-کیٹیگری کی سیکیوریٹی فراہم کی، اسی کے ساتھ ہماچل حکومت نے بھی کئی پولیس اہلکار کو کنگنا کی سکیوریٹی کے لیے تعینات کیا ہے۔

خیال رہے کہ ان تنازعوں کے درمیان بی ایم سی نے ممبئی میں واقع کنگنا کے دفتر کا ایک حصہ غیر قانونی بتاکر منہدم کردیا تھا اور کنگنا نے اس کارروائی کو بدلے کی کارروائی قرار دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.