ETV Bharat / bharat

یوم ہندی پر خصوصی رپورٹ - ہندی زبان

اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد لوگوں کو اس حقیقت سے آگاہ کرنا ہے کہ جب تک کہ وہ ہندی زبان کا مکمل طور پر استعمال نہیں کریں گے تب تک ہندی زبان ترقی نہیں کر سکتی۔

یوم ہندی
یوم ہندی
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 9:36 AM IST

ہر برس 14 ستمبر کو یوم ہندی منایا جاتا ہے، 14 ستمبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی نے ایک ووٹ کے ساتھ فیصلہ کیا کہ ہندی بھارت کی سرکاری زبان ہوگی، اس اہم فیصلے کی اہمیت کو پیش کرنے اور ہر خطہ میں ہندی پھیلانے کے لئے 'راشٹریہ بھاشا پرچار سمیتی وردھا' کی درخواست پر 14 ستمبر کو بھارت میں 1953 سے ہر برس یوم ہندی منایا جاتا ہے۔

یوم ہندی
یوم ہندی

ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ 14 ستمبر 1949 ہندی کے علمبردار راجیندر سنہا کی 50 ویں سالگرہ بھی تھی، جنہوں نے ہندی کو قومی زبان بنانے کے لئے طویل عرصے تک جدوجہد کی۔

آزادی کے حصول کے بعد راجیندر سنگھ نے ہندی کو قومی زبان کے طور پر قائم کرنے کے لئے، کاکا کلیلکر، میتھلی شرن گپتا، ہزاری پرساد دویدی، سیٹھ گووند داس جیسے ادیبوں کے ساتھ سخت محنت کی۔

سنہ 1918 میں گاندھی جی نے ہندی ساہتیہ سمیلن میں ہندی زبان کو قومی زبان بنانے کے لئے کہا تھا، گاندھی جی نے اسے عوامی زبان بھی قرار دیا تھا، 14 ستمبر 1949 کو آزاد بھارت کی قومی زبان کے سوال پر بہت غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کا ذکر بھارتی آئین کے باب 17 کے آرٹیکل 343 (1) میں ہے۔ اس کے مطابق یونین کی قومی زبان ہندی اور اسکرپٹ دیوناگری ہوگی۔

یونین کے ریاستی مقاصد کے لئے استعمال ہندسوں کی شکل بین الاقوامی ہوگی۔ یہ فیصلہ 14 ستمبر کو کیا گیا تھا ، اسی دن ہندی ادیب و مصنف راجیندر سنہا کی 50 ویں سالگرہ تھی ، اسی وجہ سے یہ دن ہندی کے لئے اہم ترین سمجھی جاتی ہے۔ تاہم ، جب اسے قومی زبان کے طور پر منتخب کیا گیا اور اسے نافذ بھی کردیا گیا تو غیر ہندی بولنے والی ریاستوں کے لوگوں نے اس کی مخالفت شروع کردی جس کے بعد انگریزی کو بھی سرکاری زبان کا درجہ دینا پڑا۔

یوم ہندی منانے کا بنیادی مقصد لوگوں کو اس حقیقت سے آگاہ کرنا ہے کہ جب تک کہ وہ ہندی زبان کا مکمل طور پر استعمال نہیں کریں گے تب تک ہندی زبان ترقی نہیں کر سکتی ہے، اس دن تمام سرکاری دفاتر میں انگریزی کی جگہ ہندی کا استعمال کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.