عالمی کپ میں بھارت کو صرف ایک میچ میں ہہار ملی ہے جس میں انگلینڈ نے 31 رنوں سے شکست دی تھی۔ بھارت کی بلے بازی اور گیند بازی شاندار رہی ہے۔ بھارت نے افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں گیند بازی کی ہی بدولت جیت درج کی تھی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اس عالمی کپ میں بہترین مظاہرہ کر رہی ہے، اس کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی عمدہ بلے بازی جاری ہے، خاص کرکے شکیب الحسن جو شاندار آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
بنگلہ دیش نے اس عالمی کپ میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سات پوائنٹ کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے اور اسے ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لیے اپنے باقی میچوں کو جیتنا ضروری ہے۔
واضح رہے کی بھارت سات میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر فائز ہے اور سیمی فائنل کی سیٹ کنفرم کرنے کے ارادے سے آج میدان میں اترے گی۔