سنہ 1605۔ مغل بادشاہ اکبر کا انتقال۔
سنہ 1818۔ عالمی شہرت یافتہ مصلح اور رہنما سرسید احمد خان کی ولادت۔
سنہ 1870۔ کلکتہ بندرگاہ کو آئینی ادارہ کے زیر انتظام لایا گیا۔
سنہ 1888۔ سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن نے آپٹیکل فونوگراف کو پیٹنٹ کے لئے درخواست دی۔
سنہ 1912۔ بلغاریہ ، یونان اور سربیا کا سلطنت عثمانیہ کے خلاف جنگ کا اعلان۔
سنہ 1917۔ پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ نے پہلی بار جرمنی پر فضائی حملے کیے۔
سنہ 1933۔ نامور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن نازی جرمنی سے امریکہ چلے گئے۔
سنہ 1941۔ دوسری جنگ عظیم میں پہلی بار ایک جرمن آبدوز نے ایک امریکی جہازبردار بیڑہ پر حملہ کیا۔
سنہ 1955۔ اداکارہ سمیتا پاٹل کی پیدائش۔
سنہ 1970۔ کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنراور کپتان انل کمبلے کی پیدائش۔
سنہ 1979۔ مدر ٹریسا کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔
سنہ 1998۔ نائجیریا کے جیسی سٹی میں ایک پائپ لائن دھماکے میں 1،082 افراد ہلاک ہوگئے۔
سنہ 2003۔ چین ایشیا میں پہلا اور روس کے بعد تیسرا ملک جو انسانوں کو خلا میں بھیجنے میں کامیاب ہوا۔
سنہ 2009۔ بحر ہند میں واقع مالدیپ نے دنیا کی پہلی زیر آب کابینہ کا اجلاس منعقد کیا اور کوشش کی کہ وہ دنیا کے دوسرے ممالک کو گلوبل وارمنگ کے خطرے سے آگاہ کرے۔
سنہ 2013۔ عراق میں متعدد حملوں میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔