انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منگل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ سارن ضلع میں کورونا پازیٹیو 45 سالہ ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ وہ قبل سے کینسر جیسی سنگین بیماری میں مبتلا تھے ۔مسٹر سنگھ نے بتایاکہ سمستی پور ضلع میں 43 سالہ ایک متاثرہ خاتون کی بھی موت ہوئی ہے ۔
وہ حال ہی میں ممبئی سے سمستی پور لوٹی تھی ۔ یہاں پہنچتے ہی ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ۔ اس طرح بہار میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل دربھنگہ میںپانچ ، سارن اور بیگو سرائے میں چار۔ چار ، کھگڑیا نالندہ ، پٹنہ اور ویشالی میں تین ۔ تین افراد کی موت ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ بھوجپور ، گیا ، جہان آباد ، مظفرپور ، نوادہ ، سیتامڑھی اور سیوان میں دو۔ دو اور ارریہ ، اورنگ آباد ، بھاگلپور ، مشرقی چمپارن ، جموئی ، کٹیہار ، مدھے پورا ، مدھوبنی ، مونگیر ، رہتاس ، سمستی پور ، شیوہر اور مغربی چمپارن میںایک ۔ ایک متاثر کی موت ہوچکی ہے ۔