ETV Bharat / bharat

قرنطینہ میں چھوٹ کے لیے ’ایئر سویدھا‘ پورٹل پر درخواست دیں - مخصوص زمرے کے مسافروں

ہندوستان آنے والے بین الاقوامی مسافرین 8 اگست سے ’’ائیر سویدھا‘‘ پورٹل پر درخواست دیکر ’خود اعلامیہ فارم‘ پُر کر کے لازمی ادارہ جاتی قرنطینہ سے چھوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

قرنطینہ میں چھوٹ کے لیے ’ائیر سویدھا‘ پورٹل پر درخواست دیں

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 8:57 PM IST

بیرون ممالک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کو سیلف ڈکلیئر فارم پُر کرنے اور لازمی قرنطینہ سے چھوٹ پانے کے لئے ’’ایئر سویدھا‘‘ پورٹل پر درخواست دینی ہوگی۔ ہندوستان آنے والے مسافرین سنیچر سے ’’ایئر سویدھا‘‘ پورٹل پر خود رجسٹریشن کرسکیں گے۔

’’ایئر سویدھا‘‘ پورٹل کو دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے تیار کیا ہے۔ کمپنی نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ آن لائن فارم وزارت شہری ہوا بازی، وزارت صحت وخاندانی بہبود، وزارت خارجہ، نیز دہلی، اترپردیش، پنجاب، راجستھان، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، ہریانہ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش سمیت متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

ہندوستان آنے والے بین الاقوامی مسافرین اس پورٹل پر لازمی ’خود اعلامیہ فارم‘ کو پُر کر سکتے ہیں اور لازمی ادارہ جاتی قرنطینہ سے چھوٹ پانے کے لئے 8 اگست سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

ہندوستان آنے کے بعد قرنطینہ سے چھوٹ پانے کے لیے اس پورٹل پر پرواز سے کم از کم 72 گھنٹے قبل ادارہ جاتی قرنطینہ سے استثناء کے لئے درخواست دینا لازمی ہوگا۔ صرف چند مخصوص زمرے کے مسافروں کو لازمی ادارہ جاتی قرنطینہ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

حاملہ خواتین، شدید بیمار افراد اور 10 سال یا اس سے کم عمر بچوں کے والدین اور جن کے کنبے میں کوئی فوت ہوا ہے، انہیں اس سے چھوٹ دی جائے گي۔ دوسرے مسافروں کو لازمی طور پر سات دنوں تک ادارہ جاتی قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.