تامل ناڈو حکومت نے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ جس میں ریاست میں معاشی اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں کونسی سرگرمیوں کی اجازت ہیں اور کونسے امور کی اجازت نہیں ہے؛ اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ جس میں مضبوط مینوفیکچرنگ اور سافٹ ویئر سیکٹر شامل ہیں۔
بتادیں کہ پیر کے روز قومی لاک ڈاؤن اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، اسی دوران تامل ناڈو حکومت نے ریاست میں معاشی اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
تعمیراتی اور آئی ٹی کے شعبوں میں کام دوبارہ شروع کرنا، خصوصی اقتصادی زونز، اسٹینڈ اسٹون شاپز کی اجازت دی گئی ہے۔ اس طرح مختصر پابندی کے ساتھ ہری جھنڈی دکھائی گئی۔
ان پابندیوں میں محدود افرادی قوت کے ساتھ ساتھ ٹرانزیکشن کی مدت بھی شامل ہے۔
ایک سرکاری حکم کے مطابق مذہبی اجتماعات، تعلیمی اداروں، سینما تھیٹروں، مالز، پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔ اس کے علاوہ سیلونز (حجام)، ایئر کنڈیشنڈ شو رومز، جواہرات، کپڑے اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کی فروخت کا کام ریاست بھر میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزارت برائے امور داخلہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ 'محدود لاک ڈاؤن' کے دوران بین ریاستی سفر اور ٹرین خدمات کو دوبارہ بحال کیا جاسکتا ہے۔ چار مئی سے مزید دو ہفتوں تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا، لیکن اس دوران کچھ سرگرمیوں کی اجازت دی گی ہے۔ ریڈ، اورنج اور گرین زون میں علاقوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔