ETV Bharat / bharat

ترنمول کا نگریس کے رہنما کا قتل - ترنمول کانگریس کے رہنما

مسجد میں نماز ادا کر کے گھر واپسی کے دوران ترنمول کانگریس کے رہنما کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا- اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی-

tmc leader murder in murshidabad
ترنمول کا نگریس کے رہنما کا قتل
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 12:25 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بیل ڈانگہ کے حاجی علی گرام میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے سرگرم کارکن کو قتل کیا گیا.

یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب ترنمول کانگریس کے رہنما نماز ادا کرکے مسجد سے گھر واپس جا رہے تھے تبھی ان پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا.

حملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما موقع پر ہی ہلاک ہو گئے.

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی.

مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کی لاش کو سڑک پر روک کراحتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی.

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور لوگوں کو سمجھا کر ناکہ بندی ختم کرائی.

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرشید شیخ کے طور پر ہوئی ہے.

نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ان کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی تھی.

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے.

ان کی تلاش جاری ہے. پولیس قتل کی واردات کو مختلف زاوئیے سے تفتیش کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آپسی رنجش, کاروباری رنجش یاپھر سیاسی انتقام کا معاملہ تو نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

رکن اسمبلی بیشالی ڈالمیا ترنمول کے کارکنان پر برس پڑیں

ذرائع کے مطابق مقتول عبدالرشید شیخ ترنمول کانگریس کے رہنما ہمایوں کبیر کے قریبی بتائے جاتے ہیں.

ترنمول کانگریس کے رہنما ہمایوں کبیر اور رکن اسمبلی روبل عالم کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے.

چند دنوں قبل دونوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی.

کانگریس اور بی جے پی نے رہنما کے قتل کو ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم کا نتیجہ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.