کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکز کی مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ پر مودی سرکار کے مبینہ کنٹرول کا معاملہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ٹائم میگزین نے واٹس ایپ اور بی جے پی کے مابین سازباز کا انکشاف کیا ہے۔ بھارت یں 400 ملین افراد واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ چاہتا ہے کہ اس پلیٹ فارم کو بھارت میں رقم ادا کرنے کے لیے استعامل کیا جائے۔ اس کے لئے مودی سرکار کی اجازت ضروری ہے۔ اسی لئے بی جے پی واٹس ایپ کو کنٹرول کررہی ہے۔