ETV Bharat / bharat

ٹک ٹاک پر پابندی کے مطالبے نے زور پکڑا - Tiktok rating decrease

فیصل صدیقی کے ایسڈ اٹیک والے ویڈیو کے ساتھ شروع ہوئے ٹک ٹاک کو بین کرنے کے مطالبے میں تیزی آ گئی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ایپ کی ریٹنگ ایک ہفتے میں کافی گر چکی ہے اور ٹویٹر پر ہیش ٹیگ 'ٹک ٹاک ڈاؤن' ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ٹک ٹاک کو بین کرنے کا مطالبہ
ٹک ٹاک کو بین کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : May 20, 2020, 8:55 PM IST

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی ریٹنگ میں گزشتہ کچھ روز سے گراوٹ درج کی گئی ہے، جس کی ایک اہم وجہ پلیٹ فارم پر بے تکے اور خاتون مخالف کنٹینٹ کا ڈالا جانا ہے۔

پلے اسٹور پر فی الحال ایپ کی ریٹنگ 1.3 اسٹار ہے۔ اسی کے ساتھ ٹویٹر پر 'ٹک ٹاک ڈاؤن' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار فیصل صدیقی کی جانب سے ایسڈ اٹیک پر بنائے ویڈیو کی کافی تنقید ہوئی۔ اس وائرل ویڈیو میں صدیقی نے ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کیا ہے، جو اپنے پیار کو کھو دینے کا غم منا رہا ہے۔ وہ اپنی معشوقہ سے کہتا ہے کہ 'اس نے تجھے چھوڑ دیا، جس کے لیے تو نے مجھے چھوڑا تھا؟' اور پھر اس پر کچھ پھینکتا ہے، جس کی وجہ سے لڑکی کا چہرے پر نیلے لال دھبے پڑ جاتے ہیں اور اس کا چہرا خراب ہو جاتا ہے۔

اس ویڈیو پر پوجا بھٹ، سورا بھاسکر اور سونا مہاپاترا سمیت بالی وڈ کے کئی ستاروں نے اعتراض جتایا ہے۔ سوشل میڈیا یوزر بھی مسلسل ٹک ٹاک پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیسے اتنا بڑا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم اتنی اسانی سے اتنی خراب زہنیت والی ویڈیو شیئر اور دیکھنے کی سہولت دے سکتا ہے۔

حالانکہ تنقید کے بعد ٹک ٹاک نے فیصل کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر اس ایپ کے بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

  • What on earth is wrong with people? This is depraved. How can you allow this kind of content on your platform @TikTok_IN This man needs to be taken to task. As for the woman in the video-do you realise what immense harm you are causing by participating in this? https://t.co/I5OLTEZGVe

    — Pooja Bhatt (@PoojaB1972) May 18, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس ویڈیو پر قومی خواتین کمیشن نے مہاراشٹر کے ڈی جی پی کو ایک خط لکھا ہے جس میں آئی ٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.