پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب یہ نوجوان دیوری سے کار میں سوار ہو کر ساگر آ رہے تھے۔ راستے میں ان کی گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی، جس میں کار سوار جگدیش جاٹو (21) سنجے جاٹو (22) اور اجے جاٹو (25) جائے حادثے پر ہی ہلاک ہو گئے۔
گاڑی میں سوار تین دیگر نوجوان زخمی ہو گئے، جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔