ETV Bharat / bharat

رافیل کی تیسری کھیپ بھارت پہنچی - Indian air force

بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ نئے رافیل طیاروں کے یہاں آنے سے اب ان طیاروں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

rafale
رافیل
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 10:26 AM IST

فرانس سے پرواز بھرنے کے بعد تین رافیل طیارے بھارت پہنچے۔ اس سے پہلے پانچ رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ 29 جولائی 2020 کو بھارت پہنچی۔ تقریبا چار برس قبل بھارت نے فرانس کے ساتھ 59 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے 36 طیاروں کو خریدنے کے لیے ایک سرکاری معاہدے پر دستخط کیا تھا۔

تینوں طیارے اس وقت پہنچے جب بھارت اور چین کے درمیان شمالی لداخ میں تنازع جاری ہے۔ ان طیاروں کے آنے کے بعد بھارتی فضائیہ کو اور مضبوطی ملے گی۔

بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ نئے رافیل طیاروں کے یہاں آنے سے اب ان طیاروں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ نے ٹویٹ کر کہا کہ 'تین رافیل طیارے کچھ دیر پہلے بھارتی فضائیہ کے اڈے پر اترے۔ ان طیاروں نے سات ہزار کلو میٹر سے زیادہ کی پرواز بھری'۔

یہ بھی پڑھیں: مزید 3 رفائل بھارت پہنچے

اس سے قبل فرانس کے استریس فضائیہ سے ان طیاروں نے پرواز بھری تھی۔ بھارتی فضائيہ یو اے ای فضائیہ کی جانب سے دی گئی ٹینکر کی مدد کی سراہنا کی۔ یو اے ای کے ٹینکر نے ہوا میں ہی تین رافیل طیاروں میں ایندھن بھرنے میں مدد کی۔

اس سے قبل رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ جس میں پانچ طیارے شامل تھے 29 جولائی 2020 کو پہنچی تھی جبکہ رافیل طیاروں کی دوسری کھیپ تین نومبر کو بھارت پہنچی تھی۔ رفائل کی یہ تیسری کھیپ بھارت پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے فرانس سے 59 ہزار کروڑ روپے میں 36 رفائل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.