ETV Bharat / bharat

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر میٹرو کی یلو لائن کے تین اسٹیشنز بند

author img

By

Published : Dec 9, 2019, 6:06 PM IST

اطلاعات کے مطابق جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبا پارلیمنٹ ہاؤس کے نزدیک پہنچ کر فیس بڑھائے جانے کے مسئلے پر مظاہرے کرسکتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر دہلی پولیس نے ان تینوں میٹرو اسٹیشنز کو بند کرنے کی صلاح دی۔

سکیورٹی جوہات سے یلو لائن پر میٹرو کے تین اسٹیشنز بند

دہلی میٹرو نے سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر یلو لائن کے ادھیوگ بھون، لوک کلیان مارگ اور کیندریے سچیوالے ،تین میٹرو اسٹیشنز کو بند کردیا۔ حالانکہ کیندریے سچیوالے انٹرچینج اسٹیشن پر ٹرین بدلنے کی سہولت دستیاب ہے۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی پولیس کی صلاح پر یلو لائن کے ان اسٹیشنز کو دن میں ایک بجے بند کردیاگیا، جس کی وجہ سے مسافر نہ تو ان میں داخل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی باہر نکل سکتے ہیں۔ادیوگ بھون اور لوک کلیان مارگ اسٹیشنز پرمیٹرو نہیں رک رہی ہے۔

کیندریے سچیوالے پر میٹرو رک رہی ہے لیکن اسٹیشن سے باہر نکلنے کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے مسافر باہر نہیں جا پارہے ہیں۔ حالانکہ مسافر بس اسٹیشن پر اترکر دوسری ٹرین بدل سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ پابندی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔

اس طرح کی اطلاع ملی تھی کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا پارلیمنٹ ہاؤس کے نزدیک پہنچ کر فیس بڑھائے جانے کے مسئلے پر مظاہرے کرسکتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر دہلی پولیس نے ان تینوں میٹرو اسٹیشنز کو بند کرنے کی صلاح دی۔

کیندریے سچیوالے اسٹیشن پر اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے کافی لوگ اتر رہے ہیں لیکن انہیں باہر نکلنے نہیں دیا جارہا ہے جس سے وہاں بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کچھ لوگ وہیں گیٹ کھلنے کا انتظار کررہے ہیں توکچھ لوگ واپس پٹیل چوک کے لیے ٹرین پکڑ رہے ہیں۔ اسٹیشن پر سکیورٹی گارڈز کے سامنے کچھ مسافر اپنا غصہ بھی ظاہر کررہےہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.