وزارت خارجہ نے کووڈ 19 وبا کے دوران بیرون ممالک سے بھارت لوٹنے والے بھارتیوں اور بھارتی مہاجر مزدوروں کے بارے میں لوک سبھا میں جانکاری دی۔ کووڈ 19 وبا کے تناظر میں عائد کردہ پابندی کے سبب مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کی وطن واپسی کی سہولت کے لیے وندے بھارت مشن کو 7 مئی 2020 کو شروع کیا گیا تھا۔
اس کے بعد سے اب تک 13 لاکھ 74 ہزار 237 سے زائد بھارتیوں کو ہوائی، زمینی اور بحری راستوں سے بھارت واپس آئے ہیں۔ان میں سے تین لاکھ 8 ہزار 99 مزدور تھے۔ان میں سے تمام مزدوروں کی نوکری نہیں گئی تھی۔یہ کووڈ 19 کی وجہ سے واپس آئے تھے۔
ان میں سے زیادہ تر بھارتی مزدور یو اے ای، اومان، سعودی عرب، کویت اور قطر سے واپس لوٹے ہیں۔ یو اے ای سے 3 لاکھ 8 ہزار 99، اومان سے 50 ہزار 536، سعودی عرب سے 49 ہزار، کویت سے 44 ہزار 248 اور قطر سے 30 ہزار 509 مزدور واپس آئے ہیں۔
بیشتر مزدور خلیجی ممالک سے واپس آئے۔ 2390 امریکہ سے واپس آئے ہیں۔ 1098 ہندوستانی برطانیہ سے ، 951 کینیڈا سے ، 613 فرانس سے واپس آئے۔